ملک بھر میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری

0
221

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف کے نفاذ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے کراچی سمیت تمام شہروں کے لیے ماہانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو یکساں کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل کے الیکٹرک کے لیے الگ اور باقی ملک کے لیے الگ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ تھی، لیکن اب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 اگست کے فیصلے کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں ہوگی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ دونوں صورتوں میں یہ یکساں لاگو ہوگا، اور بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی کراچی سمیت پورے ملک کے لیے یکساں رہے گی۔ نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی سہ ماہی اور بنیادی ٹیرف کی طرح تمام شہروں میں یکساں ہو جائے گی۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے شفافیت بڑھے گی اور ٹیرف میں تضاد ختم ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا