بنوں میں مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ، شہریوں اور گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

0
233

بنوں: ضلعی انتظامیہ نے بنوں، میران شاہ روڈ، بکاخیل منڈی اور دیگر اہم علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پابندی آج اور کل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی نفری اور لاجسٹک سامان کی نقل و حرکت کے پیش نظر عائد کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریبی کارروائی سے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پابندی سیدگی، میران شاہ، غلام خان، آزاد منڈی روڈ اور بکاخیل منڈی پر بھی نافذ ہوگی۔ نقل و حرکت پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا