ستھرا پنجاب ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم

0
217

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو مکمل تنخواہ نہ دینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر شہر میں کم از کم تنخواہ کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور ورکرز کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ مریم نواز شریف نے محکمہ بلدیات اور متعلقہ حکام کو واضح احکامات دیے ہیں کہ آئندہ کسی بھی مقام پر ورکرز کو کم تنخواہ ملنے کی شکایت سامنے آئی تو کنٹریکٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا