اسحاق ڈار 2روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے

0
147

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال بنگلا دیشی سفیر اسد سلم، سیکرٹری خارجہ اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے کیا۔ یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

ڈھاکا میں اسحاق ڈار کی بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا بنگلا دیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے حکام آئندہ پانچ برس تک ویزا کے بغیر ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکیں گے۔ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی عبوری حکومت نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے، بنگلا دیش کے ایسے معاہدے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی موجود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا