علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
156

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ شیر شاہ جائے وقوعہ پر موجود تھا، اسلحہ استعمال کیا گیا اور ویڈیو میں بھی اس کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریکور کرنے ہیں، اس لیے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ شیر شاہ کو ستائیس ماہ بعد گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گزشتہ روز اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا اور اسی وقت گرفتار کیا گیا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر کے ملزم کو ڈسچارج کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا