بھارت،ایک لڈو کم ملنے پرشہری نے وزیراعلیٰ کو شکایت کردی

0
132

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں گرام پنچایت بھون میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوام کو دو دو لڈو دیے جا رہے تھے۔

کملیش خوشواہا نامی شہری کو صرف ایک لڈو ملا جس پر اس نے انتظامیہ سے مزید ایک لڈو کا مطالبہ کیا۔ انکار پر وہ ناراض ہوگیا اور وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر باضابطہ شکایت درج کروا دی۔

کملیش نے اپنی تحریری شکایت میں الزام لگایا کہ آزادی کے دن مٹھائیوں کی تقسیم غیر منصفانہ تھی اور پنچایت کو اس پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

پنچایت سیکرٹری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہری باہر کھڑا تھا، اسی لیے اسے ایک لڈو دیا گیا۔ تاہم شکایت کے بعد پنچایت نے معاملہ ختم کرنے کے لیے کملیش کو ایک کلو مٹھائی دینے کا فیصلہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا