اسلام آباد ایکسپریس حادثے کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

0
203

اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے، تاہم رپورٹ میں ریلوے افسران کے بیانات شامل ہی نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی آفیسر عامر نثار چودھری نے یکم اگست کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات مکمل کیں۔ تحقیقات کے دوران ڈرائیور، ٹکٹ کلیکٹر، گارڈز، مسافروں اور ریلوے کے دیگر ملازمین کے بیانات قلم بند کیے گئے اور جائے وقوع کا دورہ بھی کیا گیا۔

تاہم ڈپٹی ڈویژنل انجینئر میکینکل، ڈپٹی ڈی ایس کمرشل و ٹریفک اور دیگر اہلکار، جو سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچے اور اعلیٰ حکام کو رپورٹ دی تھی، انہیں تحقیقاتی عمل میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

عام طور پر ایسے واقعات میں ان افسران کی ابتدائی رپورٹ دیکھنے کے بعد ان سے سوال و جواب کیا جاتا ہے، لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ایکسپریس کو یکم اگست کو کالاشاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں اور تقریباً تیس مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا