سینیٹ انتخابات، رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور

0
191
رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے بعد منظور کر لیے گئے۔

رانا ثناء اللہ الیکشن کمیشن لاہور کے دفتر پہنچے جہاں ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں درست قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک خالد کھوکر سمیت دیگر ارکان اور وکلا بھی موجود تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کے کاغذات بھی سکروٹنی کے بعد منظور کر لیے گئے۔ سکروٹنی کے دوران پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ بھی موجود تھے۔

ریٹرننگ آفیسر نے آج تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا، نو نومبر کو پنجاب کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

یہ نشست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نو مئی کے مقدمات میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا