ن لیگ، پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

0
112

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کا وفد راجا پرویز اشرف کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب وفد میں حنیف عباسی اور طارق فضل چودھری شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی راجا پرویز اشرف اور نیئر بخاری نے کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ایک فارمولا طے پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس حلقے میں عام انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا، وہاں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی، اور جن حلقوں میں مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر تھی، وہاں پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرے گی۔

وفاقی وزیر اور (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ یہی فارمولا سابقہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے ساتھ اپنایا گیا تھا اور اب دوبارہ اسی پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں ایوان بالا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک دوسرے کی اتحادی ہیں اور ضمنی انتخابات میں بھی مل کر کامیابی حاصل کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا