اسلام آباد سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن کا حکم

0
155

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن کا حکم دے دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کے سنگ بنیاد ستمبر کے آغاز میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ 30 ستمبر تک غیر قانونی مکینوں کے خلاف کارروائی مکمل کی جائے اور متعلقہ سیکٹرز کو کلیئر کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا اعلان کیا۔ اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو اپگریڈیشن پراجیکٹ کے فیز ون کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی، جس میں شاہراہ دستور سے مین انٹری، ملحقہ شاہراہ، باؤنڈری وال، سائیکلنگ ٹریک اور پارک کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔

اسی طرح گندھارا ہیریٹیج اینڈ سٹیزن سنٹر کو فعال بنانے کے مختلف ماڈلز کا جائزہ لیا گیا اور دامن کوہ کی ری ماڈلنگ کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں زیر تعمیر سیکٹرز C-14، C-15 اور C-16 پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ زیر التوا سیکٹرز E-12 اور I-12 کو جلد مکمل کر کے الاٹیز کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر داخلہ نے نئے سیکٹرز C-13، D-13، E-13 اور F-13 کی ڈویلپمنٹ کے لیے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اسلام آباد میں دو فائیو اسٹار ہوٹلوں کی تعمیر کے ابتدائی کام کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا