باجوڑ میں رکن صوبائی اسمبلی انور زیب خان کے گھر اقوام سالارزئی کی قیادت میں امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ ہوا، جس میں قومی اور سیاسی مشران نے شرکت کی۔
جرگے کے اعلامیے کے مطابق کسی بھی شخص نے مسلح گروہوں کی سہولت کاری کی تو اُس کا گھر مسمار کیا جائے گا، علاقہ بدر کیا جائے گا، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا اور خاندان قوم دشمن قرار دیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ رات کے وقت پورے سالارزئی میں بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، اور اگر حکومتی ادارے کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو دن کے وقت کریں۔
مسائل کی صورت میں پورا سالارزئی قوم مل کر مقابلہ کرے گا اور تمام علاقوں میں پہرے دار مقرر کیے جائیں گے۔






