بھارتی شہر حیدرآباد کی تاریخی ‘بڑی’ مسجد میں اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے جمعہ کی نماز ادا کی اور مسجد میں بیان بھی دیا۔
ویڈیو میں منور فاروقی نے کہا کہ دنیا کے دلدل میں میرا ایک ہاتھ ایمان کی رسی پکڑے ہوئے ہے، اور یہاں موجود کوئی پھنسا نہیں۔
اس موقع پر سابق اداکارہ ثنا خان کے شوہر مفتی انس بھی موجود تھے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کی جا رہی ہے، اور مداح ان کی مذہبی وابستگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔






