پاکستان نے امریکا کو دفاعی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا

0
117

پاکستان کی فضائیہ نے چین کے تیار کردہ پی ایل 15 میزائل کا کامیاب استعمال کرتے ہوئے بھارتی جنگی طیاروں کو 100 میل سے زائد فاصلے پر نشانہ بنایا، بغیر یہ خطرہ کہ پاکستانی جیٹ طیارے جوابی فائر کا شکار ہوں۔

بلوم برگ کے مطابق اس آپریشن نے عالمی سطح پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی ہتھیاروں کی اہمیت اجاگر کی اور امریکی فوج کو فوری اقدامات کرنے پر مجبور کیا۔

پینٹاگون کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی فضائیہ نے 2023 میں پی ایل 17 میزائل فعال کیا، جو 400 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان کے کامیاب آپریشن کے جواب میں امریکی ائیر فورس اور نیوی نے لاک ہیڈ مارٹن کے جوائنٹ ایڈوانسڈ ٹیکٹیکل میزائل (ای آئی ایم 260) کی تیاری کے لیے مالی سال 2026 میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست دی۔

امریکی فضائیہ کے مطابق یہ میزائل ایف 22، ایف 35، ایف 16، ایف 15 اور مستقبل میں بغیر پائلٹ کے جنگی طیاروں کے ساتھ مربوط ہو گا اور موجودہ ای آئی ایم 120 EMRAAM کی جگہ لے گا۔

گزشتہ 15 سالوں میں اس پروگرام پر 350 ملین ڈالر سے زائد خرچ ہو چکے ہیں اور لاک ہیڈ مارٹن کو ترقیاتی معاہدہ اگست 2017 میں ملا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا