چترال کے وقار احمد نے سیشلز نیچر ٹریل رن جیت لی

0
112

چترال سے تعلق رکھنے والے وقار احمد نے سیشلز نیچر ٹریل رن جیت لی اور فاصلہ دو گھنٹہ 11 منٹ 30 سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسرے نمبر پر اسلام آباد کے عمر زمان رہے، جنہوں نے 22 کلومیٹر کا دشوار گزار ٹریک دو گھنٹے 14 منٹ میں مکمل کیا۔ اسلام آباد کے ہی مزمل شہزاد نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی خواتین میں لاہور کی انعم عذیر سب سے تیز رہیں، جنہوں نے فاصلہ چار گھنٹے 24 منٹ میں مکمل کیا۔ اسلام آباد کی نیلب کیانی پاکستانی خواتین میں تیسرے نمبر پر رہیں۔

سیشلز نیچر ٹریل رن میں پاکستان سے 9 رنرز نے شرکت کی، جبکہ جیو نیوز کے اسپورٹس رپورٹر فیضان لاکھانی نے بھی کامیابی کے ساتھ ایونٹ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا