وزیراعظم کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کودعوت

0
252

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے تین چرواہوں کو وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مدعو کرلیا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق وصیت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے چرواہے آج اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔ اب وہ سڑک کے راستے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ضلع غذر میں برفانی جھیل پھٹنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہوا تھا، لیکن جھیل کے قریب موجود چرواہوں نے بروقت گاؤں والوں کو اطلاع دے کر 300 سے زائد افراد کی جانیں بچائیں۔ واقعہ کی رات گاؤں میں شادی کی تقریب میں 50 مہمان بھی موجود تھے، مگر بروقت اطلاع کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گلگت بلتستان پولیس نے بروقت اطلاع دینے والے چرواہوں کو 10 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند سے نوازا۔ پھٹے ہوئے گلیشیئر سے پانی اور ملبہ دریائے غذر میں گر کر کئی گھنٹوں تک پانی کو روک کر سات کلومیٹر تک مصنوعی جھیل بن گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا