افغانستان سے لائی گئی لڑکی کا شادی سے انکار ، پولیس سے مدد طلب کر لی

0
192

راولپنڈی: افغانستان سے لائی گئی 17 سالہ لڑکی نوشابہ نے زبردستی شادی سے انکار کر دیا اور پولیس سے مدد طلب کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی کال پر دھمیال پولیس نے اسے اور اس کی والدہ کو ریسکیو کیا۔

واقعے کے حوالے سے نوشابہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ دھمیال میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ نوشابہ کو مالے خان کے بھائی گل خان سے شادی کے لیے لایا گیا تھا، لیکن لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا۔

مزید بتایا گیا کہ 22 اگست کی رات مالے خان نے زبردستی نکاح خواں بلایا، لیکن لڑکی کے شور مچانے پر نکاح خواں فرار ہو گیا۔ نکاح سے انکار کرنے پر مالے خان نے اپنی بہن اور ناطی سمیت سنگین دھمکیاں دیں اور نوشابہ کو تھپڑ بھی مارے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا