پی آئی اے نے پیرس کے لیے لاہور سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

0
283

اسلام آباد: قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یورپ میں پیرس کے لیے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے پیرس کے لیے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے، جہاں آخری پرواز پیرس کے لیے 12 ستمبر کو اور لاہور واپسی کی آخری پرواز 17 ستمبر کو روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پیرس کے لیے دوطرفہ فلائٹ آپریشن مکمل طور پر فعال رہے گا، جبکہ برطانیہ کے آپریشن کے لیے جہازوں کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں آپریشنل بیڑے کو محدود کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے 18 جون سے ہفتہ وار دو پروازیں لاہور سے پیرس کے لیے شروع کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بارہ بوئنگ 777 طیاروں میں سے سات طیارے گروانڈ ہیں، جبکہ باقی طیارے سعودی عرب، پیرس اور ٹورنٹو کے لیے فلائٹ آپریشن میں استعمال ہو رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا