بھارت کی دریائے توی میں پانی چھوڑنے کی اطلاع، پاکستانی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

0
303

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے دریائے توی اور نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب میں شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے بھارت پاکستان کو پانی جاری کرے گا۔

سیلابی ریلا گجرات، منڈی بہاؤ الدین، چنیوٹ اور جھنگ سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ ظفر وال میں نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب متعدد دیہات میں داخل ہو چکا ہے، جہاں ہزاروں ایکڑ دھان کی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔ انتظامیہ نے متاثرہ دیہات خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جہلم میں بھی شدید بارش کے باعث برساتی نالے بپھر گئے اور قریبی آبادیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

بھارت کی جانب سے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑنے سے قصور، پاکپتن اور بہاولنگر میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر اونچا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جس سے مزید نشیبی علاقے ڈوب گئے اور پاکپتن میں سیلاب آبادیوں میں داخل ہو گیا۔ نالہ ڈیک سے 30 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، اور حفاظتی بند نہ ہونے کی وجہ سے مزید دیہات کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 43 ہزار 184 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 7 ہزار 853 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے اور تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے راوی، جہلم، چناب، کابل اور ناری کے اہم مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ راجن پور کے پہاڑی برساتی نالوں میں کوئی بہاؤ نہیں ہے۔ ڈی جی خان ریجن کے نالے بھی معمول کے مطابق بہاؤ رکھ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا