اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی کارروائی معطل کر دی

0
137

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی کارروائی کو مؤقت طور پر روک دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ، نادرا، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے افغان شہریوں کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت نے 4 اگست کو درخواست گزاروں کے پروف آف ریذیڈنس (پی او آر) کارڈز منسوخ کر کے واپسی کا حکم دیا تھا، تاہم عدالت نے اس کارروائی کو روکا ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل کے مؤقف کے مطابق یہ افراد فضل الرحمان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے 2008 میں شہریت کے قانونی تقاضے پورے کیے تھے، مگر شہریت کی درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی اور فریقین کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں صوبوں کو مطلع کیا تھا کہ پی او آر کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا