فیصل آباد 9 مئی حملہ کیس: 59 ملزمان کو10،10 سال قید

0
170

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10 سال قید کی سزائیں سنائیں۔

عدالت نے 16 ملزمان کو 3 سال قید کی سزائیں سنائیں جبکہ 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 75 ملزمان کے خلاف فیصلے کیے، اور تمام سزائیں غیر موجودگی میں سنائی گئیں۔

جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، کنول شوزب، اسماعیل سیلا، عنصر اقبال، بلال اعجاز، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی شامل ہیں۔

جبکہ فواد چوہری، زین قریشی سمیت 34 افراد بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں 9 مئی کے جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے چار مقدمات درج ہوئے تھے، جن میں سے تین کے فیصلے پہلے ہی سنائے جا چکے ہیں۔ چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے سے متعلق تھا، جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا