کراچی: ڈرگ روڈ انڈر پاس میں بس کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد دو الگ الگ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
پولیس نے تعاقب کے بعد بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور بس کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ بننے والے دیگر فرار افراد کی تلاش جاری ہے اور واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔





