حماد اظہر کا این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان، ٹکٹ ارسلان احمد کو دے دیا

0
279

لاہور – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا اور یہ نشست چودھری ارسلان احمد کے لیے چھوڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ارسلان احمد کو ٹکٹ دیا جا رہا ہے اور ان کی انتخابی مہم کی انچارج ان کی ہمشیرہ ہوں گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کے لیے انتخابی مہم چلانا اور جیتنے کے بعد حلف اٹھانا ممکن نہیں، اس لیے اپنے والد کی خالی نشست پر ان کے بھانجے چودھری ارسلان ظہیر کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارسلان احمد ماضی میں لاہور فروٹ و سبزی منڈی کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں اور کئی انتخابی مہمات میں ساتھ رہے ہیں، اس لیے انہیں کامیابی کا پورا یقین ہے۔

ان کے مطابق، ارسلان پر 9 مئی کے مقدمات کا کوئی دباؤ نہیں کیونکہ وہ اس روز ملک سے باہر تھے، لہٰذا جیتنے کے بعد کسی جبری نااہلی کا خدشہ بھی نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا