پشاور – سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔
حکومتی ٹیم نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے پر زور دیا، جبکہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کی قیادت میں اپوزیشن نے یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا۔
اس صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں نے مشاورتی پارلیمانی اجلاس شروع کر دیا ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اسمبلی کی کارروائی کا حصہ بنا جائے یا نہیں۔





