اسرائیلی فوج کا غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ، 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید

0
204

غزہ – اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کے النصر اسپتال پر دو حملے کیے جن میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید صحافیوں میں رائٹرز کے کیمرامین حسام المصری، اے پی اور انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، این بی سی نیٹ ورک کے صحافی ابوطحٰہ، الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ اور قدس نیوز کے احمد ابو عزیز شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے حملے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد اب 245 تک پہنچ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا