اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف سے گلگت بلتستان کے تین قومی ہیروز وصیت خان، انصار اور محمد خان نے ملاقات کی، جنہوں نے گلوف (گلیشیئر پھٹنے) کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچائیں۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے تینوں افراد کو فی کس 25 لاکھ روپے کے چیک اور سرٹیفکیٹ دیے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ 24 کروڑ عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی یہ انسانی خدمت سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاع کے نظام پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
تینوں ہیروز نے پذیرائی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔





