اسرائیلی آرمی چیف بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کے حامی،فیصلہ نیتن یاہو پر چھوڑ دیا

0
177

تل ابیب – اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے حالات سازگار ہو چکے ہیں اور حکومت کو ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کر لینا چاہیے۔

حیفا میں بحری اڈے کے دورے کے دوران ایال زمیر نے واضح کیا کہ اسٹیو وٹکوف کے پیش کردہ فریم ورک پر مبنی مجوزہ معاہدہ موجود ہے اور اب فیصلہ وزیراعظم نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ شہر پر قبضے کی کوشش سے یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ حماس گزشتہ ہفتے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے چکی ہے، تاہم اسرائیلی حکومت نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا اور غزہ پر فوجی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا