جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال

0
134

جدہ: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعتی اور الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمد عطار سے ملاقات کی، جس میں مسئلہ فلسطین پر اظہار یکجہتی کیا گیا۔ یہ ملاقات جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21 ویں غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے، اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشیں تیز کی جائیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں مسلم اُمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے مصر اور الجزائر کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم بھی دہرایا اور کہا کہ پاکستان شمالی افریقہ کے برادر ممالک کے ساتھ مواصلات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا