سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ختم کر دیا

0
148

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج پر عائد 5 لاکھ روپے جرمانہ ختم کر دیا ہے۔ تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی نے کی اور ایوب میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ڈین کی تقرری کے بعد قانون کے مطابق دیگر آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں اور کالج کو قانونی طریقے سے ڈین کی تقرری کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ سروس ٹریبونل نے ایوب میڈیکل کالج کو عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ ٹریبونل نے ڈین کے عارضی چارج کے دوران بھرتیوں کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ اس کیس میں ایوب میڈیکل کالج کے انستھیزیا ڈپارٹمنٹ ہیڈ کی تقرری کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا