سینیٹ ضمنی الیکشن، رانا ثنا اللہ کے کاغذات نامزدگی چیلنج

0
238

وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیے گئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کل سماعت کرے گا، جس میں اپیل کنندہ نے دعویٰ کیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی میں متعلقہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اپیل کنندہ نے مزید کہا کہ امیدوار کی جانب سے جمع کرایا گیا اقرار نامہ اور بیانِ حلفی غیر قانونی ہے اور کاغذاتِ نامزدگی کو مسترد کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا