پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے کہا ہے کہ صرف ایک بولر پر انحصار کافی نہیں، ٹیم میں 4 سے 5 میچ ونر بولرز ہونے چاہئیں جو کسی بھی صورت حال میں ٹیم کو فتح دلا سکیں۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی سخت محنت کر رہے ہیں اور ان سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ پریکٹس میچوں میں پچز سلو ہیں، لیکن ٹورنامنٹ میں بہتر ہوں گی اور گرم موسم بولرز کو سوئنگ میں مدد دے گا۔
ایشلے نوفکے نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں بولرز کو ایک دوسرے سے سیکھنا ہوگا، نوجوان بولرز جیسے سلمان مرزا اور احمد دانیال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اور شاہین آفریدی میں بھی بہتری کی گنجائش ہے۔





