سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور تین یورپی ممالک کے نمائندوں کے درمیان جوہری مذاکرات کا تازہ ترین دور اختتام پذیر ہوابعض اطلاعات کے مطابق ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کی قیادت ماجد تخت روانچی اور نائب وزرائے خارجہ کاظم غریب آبادی نے کی۔دوسری جانب جنیوا اجلاس میں “یورپی ٹرائیکا کے پولیٹیکل ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے ڈپٹی فارن پالیسی چیف” بھی موجود تھے
۔رپورٹ کے مطابق ، “یورپ کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی دھمکی اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں توسیع سے متعلق کچھ بات چیت تہران اور یورپی فریقین کے مابین مذاکرات کا بنیادی محور تھے۔وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر لارنس نارمن نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ ایران نے کچھ وعدے کیے تھے، لیکن ان وعدوں میں کافی تفصیل اور مواد کا فقدان تھا۔
ایک یورپی سفارتی ذرائع نے بھی الحدیث نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، “وقت آ گیا ہے کہ ایران کی فائل میں اسٹریٹجک اور حساس فیصلے کیے جائیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روس ایران کے معاملے پر لچک دار نہیں ہے اور مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار ہمیں ٹھہراتا ہے۔ان کے مطابق پابندیوں کے نفاذ سے قبل اسنیپ بیک میکانزم میں توسیع کے لیے سلامتی کونسل کے فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔
جنیوا اجلاس کے بعد ایکس پر ایک پیغام میں نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے لکھا کہ ایرانی حکومت “سفارتکاری اور باہمی فائدہ مند سفارتی حل کے لئے پرعزم ہے۔غریب آبادی نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تینوں یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل صحیح انتخاب کریں اور سفارتکاری کو وقت اور جگہ دیں۔




