سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0
228

سیالکوٹ: شدید بارش نے شہر میں گزشتہ 49 برس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 363 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ میں 6 اگست 1976 کو 339 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

شدید بارش کے باعث رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا