عمران خان کا جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی ارکان کو استعفیٰ دینے کا حکم

0
148

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی ممبران کی موجودگی بے سود ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر پارلیمنٹیرین کی حیثیت سے جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں اور ذرائع کے مطابق دونوں رہنما آج استعفیٰ دیں گے۔

تاہم بیرسٹر گوہر خان نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پہلے ہی تمام ارکان کو پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا