تحریک انصاف کے ارکان پارلیمانی کمیٹیوں سےاستعفوں کے معاملے پر ابہام کا شکار

0
117

تحریک انصاف کے ارکان کے پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر ابہام برقرار ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صرف حکومتی کمیٹیوں سے استعفے کی ہدایت دی تھی تاہم سیاسی کمیٹی نے اس فیصلے کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بھی جوڑ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وکلا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کے پاس موجود کمیٹیوں کی سربراہی پی ٹی آئی برقرار رکھے گی جبکہ حکومتی کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر کو بھیجے جارہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق سیاسی کمیٹی اعلامیے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ذکر بیرسٹر گوہر نے شامل کرایا۔ دوسری جانب حکومتی کمیٹیوں کے رکن فیصل امین گنڈاپور اور آصف خان اپنے استعفے جمع کرا چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا