گورودوارہ کرتارپور صاحب سے 30 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا: رمیش سنگھ اروڑہ

0
200

نارووال: صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر نارووال پہنچے۔

اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا کہ گورودوارہ کرتارپور صاحب میں بروقت کارروائیوں کے دوران 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ باقی متاثرین کو بھی جلد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب و چیف سیکرٹری پنجاب کے تعاون پر شکر گزار ہیں، جن کی بروقت ہدایات سے قیمتی جانیں بچائی گئیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد میں سرگرم ہیں جبکہ حفاظتی اقدامات کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا