بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری

0
153

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

دونوں رہنماؤں نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی، جبکہ شیریں امیر بیگم اور بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر پھول رکھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا