سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، 2 جوان شہید، 2 زخمی

0
162

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، جن کے دوران 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ متاثرین کے لیے 29 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں 20 ہزار سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور 225 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام روڈ کلیئر کر دیے گئے ہیں جبکہ کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں ایئر ریلیف آپریشن کے تحت شاہراہ قراقرم کھول دی گئی ہے اور غذر کی شاہراہوں پر بحالی کا کام جاری ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق اب تک 28 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور گوجرانوالہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں فوجی یونٹس الرٹ پر موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری جواب دیا جا سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردوں و خارجی عناصر کے خلاف آپریشن بھی جاری ہیں تاکہ کوئی بھی اس مشکل صورتحال کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا