پشاور پولیس بھتہ نہ دینے پر تنگ کرتی ہے، خواجہ سرا

0
156

صدر ٹرانسجینڈر خیبرپختونخوا آرزو خان نے الزام لگایا ہے کہ پشاور میں 15 جرائم پیشہ گروپ فعال ہیں جو ان سے بھتہ مانگتے ہیں، اور پولیس بھی بھتہ نہ دینے پر مشکلات پیدا کرتی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آرزو خان نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے اکثر کیسز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے تتلی قتل کیس میں نامزد ملزم کی عدم گرفتاری اور گلبہار میں ایس ایچ او کی طرف سے ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد نہ کرنے کی مثال دی۔

خواجہ سرا آرزو نے بتایا کہ گزشتہ دنوں فقیر آباد تھانے میں ان کی رپورٹ بھی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

آرزو خان نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے اور ان کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا