شریف برادران،مریم نواز کی مری میں اہم بیٹھک

0
123

مری میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں تینوں رہنماوں نے سیاسی اور آئینی امور کے ساتھ ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی و آئینی معاملات میں اتحادیوں سے رابطے جاری رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی قائد کو سیلاب کی تازہ صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے کے پی اور پنجاب میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وزرا اور اراکین اسمبلی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کو جاپان کے دورے اور وہاں طے پانے والے معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا