سی پیک سینٹرل ایشیائی راستوں کو راہداری تجارت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے،بلاول بھٹو

0
152

گووا(طلوع نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک سینٹرل ایشیائی راستوں کو راہداری تجارت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے،شنگھائی تعاون تنظیم افہام و تفہیم،سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کے پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے دہشت گردی کو ہتھیار بنا کر استعمال نہیں کرنا چاہیے،پر امن افغانستان خطے کے امن کیلئے اہم ہے،اقتصادی راہدای علاقائی رابطوں کیلئے قوت ضرب ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے معیشتوں کے درمیان رابطے کی کمی پر افسوس ہے،معیشتوں میں رابطے کی کمی علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے،علاقائی رابطوں کو بڑھانے پر ایس سی او کا کردار اہم ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ریاستوں کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کیخلاف ہے،ریاستوں کے غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کیلئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے،علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا کرادار اہم ہے،یہ تعمیری،باہمی تعاون کے ذریعے سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا،شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت غربت کے خاتمے کیلئے تعاون ضروری ہے۔بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کا تجویز کردہ غربت کے خاتمے کیلئے خصوصی ورکنگ گروپ کا قیام ایک قدم ہو گا،گووا میں میری موجودگی پاکستان کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔قبل ازیں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی شہر گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے۔اس موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اجلاس میں خیر مقدم کیا۔قبل ازیں گووا میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں، مستقبل میں ترقی کے وژن، اصلاحات کا عمل زیرِ بحث آیا۔وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کی قیادت کے مینڈیٹ کی تکمیل کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دریں اثنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تاجکستان کے ہم منصب سرودجدین مخرالدین نے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون پر بات چیت کی، پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا