امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کر لیا ، صدر ٹرمپ جلد باضابطہ بیان جاری کریں گے، اخبار کے مطابق امریکی صدر نے کہا یا تو وہ خود یا نائب صدر جے ڈی وینس الیکٹرانک دستخط کریں گے، معاہدے میں ایران کے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے اور آبنائے ہرمز فوری کھولنے کی شق شامل ہوگی۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نےکہا ایٹمی مواد نکالنے کی کوئی جلدی نہیں، یہ بعد میں کیا جا سکتا ہے، امریکی صدرکےمطابق ایران کو نقد رقم نہیں دی جائے گی، ٹرمپ نےکہا ایران پر پابندیاں ممکنہ طور پر نرم کی جا سکتی ہیں۔






