چاروں وزرائے اعلیٰ راضی، نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی بنالی، شہباز شریف

0
242

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی حمایت سے نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی بنالی ہے۔نئے ڈیموں پر کئی بار بات ہوئی، وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم جلد مکمل کرنے کا کہا۔انہوں نے ایک اجلاس میں کہا کہ ڈیم کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی فنڈ دینے کا کہا ہے ڈیموں سے متعلق صوبوں کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی ہے۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ بغیر سیاسی تفریق کے لگایا جائے گا، سیلاب سے نقصانات کے ازالے میں کوئی سیاسی تفریق نہیں کی جائے گی، سیلاب سے نقصانات کا تخیمنہ پانی کم ہوتے ہی لگانا شروع کر دیا جائے گا، ضرورت ہے کہ درخت لگائے جائیں اور درخت کاٹنے پر احتساب ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا