کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بےضابطگیوں کا انکشاف

0
129

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مالی سال 2023-24 کے دوران ایک ارب 17 کروڑ روپے سے زائد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق سائیکل/موٹر سائیکل اسٹینڈز، نادرا کے سرٹیفکیٹس کی فیس اور کرائے میں 1 کروڑ 3 لاکھ روپے کا مبینہ غلط استعمال ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دکانوں کے کرایے، معاہدوں کی تجدید اور غیر قانونی اجرا سے 17 کروڑ 87 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئی، پیٹرول پمپ کی عدم نیلامی سے 6 کروڑ 56 لاکھ روپے کا نقصان، اور دیگر ٹھیکوں اور انتظامات میں بھی کروڑوں روپے کے نقصانات شامل ہیں۔ آڈٹ رپورٹ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو پیش کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا