تحریکِ انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی کی دونوں قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سے استعفیٰ دیا۔ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم پر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے 18 ارکانِ قومی اسمبلی نے بھی اپنی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کرا دیے ہیں۔ اس حوالے سے بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام علیمہ خان نے عوام تک پہنچایا۔





