وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنا پیسہ سیلاب متاثرین پر خرچ کیا گیا، اس سے کئی ڈیم بنائے جا سکتے تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ڈیمز بن جاتے تو آج سیلابی پانی جو زخم بنا ہوا ہے، وہ نعمت بن سکتا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیمز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے وسائل سے خود ڈیمز تعمیر کریں گے تاکہ پانی کو محفوظ کیا جا سکے۔





