یورپی ممالک کا ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا اعلان

0
160

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جسے ایران نے غیر معقول اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ تینوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر کہا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے اور جوہری پروگرام سے متعلق وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔

تینوں ممالک کے مطابق اسنیپ بیک میکنزم کو فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پابندیاں دوبارہ عائد ہونے کا عمل 30 روز میں مکمل ہو جائے گا۔ 2015 کے معاہدے کے بعد ایران پر سے اقوام متحدہ کی پابندیاں معطل کی گئی تھیں، اور ایران کی عالمی جوہری ادارے کے معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا