سٹیٹ بینک نے سالانہ مالی گوشوارے جاری کر دیئے

0
170

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25 کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کر دیے ہیں۔ بینک دولتِ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے مالی گوشواروں کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی دستیاب ہے۔ اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956ء کی شق 40(3) کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

نئے مالی سال کے پہلے ماہ کتنی بیرونی فنڈنگ آئی، اس کے اعداد و شمار بھی جاری کیے گئے ہیں۔ سال کے دوران اسٹیٹ بینک نے 2,500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا اور قانونی تقاضوں اور اکاؤنٹنگ فریم ورک کے تحت اختصاص کے بعد 2,428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا