کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، لیکن کوئی انہیں بلیک میل نہیں کر سکتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے اور محکموں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جن کو ریفارمز سے کوئی مسئلہ ہے، ان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہسپتالوں سے کرپشن ختم کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بلوچستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے بلوچستان کے لوگ اہم ہیں، جبکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





