سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند رکھنے کا فیصلہ

0
204

لاہور: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 16 کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے، جن میں شاہدرہ، چوہنگ، بند روڈ، شرقپور شریف، فیروزوالہ، خانقاہ ڈوگراں، نارنگ منڈی، ننکانہ صاحب، منڈی فیض آباد، سید والا اور قصور کے کالجز شامل ہیں۔

ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور امیدواروں کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا