سیلابی خطرات کیلئے تیار رہنا ہوگا، بلاول

0
147

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے نئے آغاز پر سیلاب کی صورتِ حال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، اس لیے مستقبل کے منصوبے ماحولیاتی حالات کو مدِنظر رکھ کر بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ قوم ہر قسم کی تقسیم کو بھلا کر بحران کا متحد ہو کر مقابلہ کرے۔ بلاول بھٹو نے پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا اور پارٹی کارکنوں و عہدے داروں کو متاثرہ افراد کی مدد کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا